وہ آدمی جسے سانپ اس کی مرضی سے نگل جائے گا


سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) سانپ ہمیشہ سے انسان کیلئے بے پناہ خوف کی علامت رہے ہیں اور خصوصاً ایناکونڈا کو تو نہایت خوفناک بلا سمجھا جاتا ہے۔ کوئی انسان کسی ننھے سے سانپ کے بھی قریب جانا پسند نہیں کرتا لیکن جنگلی حیات کے ماہر پال روسولی وہ شخص ہیں جو درجنوں فٹ لمبے اینا کونڈا سانپ کے منہ میں جانے کی تیاری کررہے ہیں۔
اینا کونڈا دنیا کے لمبے ترین سانپ ہوتے ہیں، ان کی لمبائی 30 فٹ تک بھی پائی گئی ہے اور یہ جنگلی سور اور ہرن جیسے جانوروں کو زندہ نگل جاتے ہیں۔ پال ڈسکوری چینل نامی ٹی وی کے پروگرام ’’اٹین الائیو‘‘ میں خود کو ایک بھوکے اینا کونڈا سانپ کے سامنے ڈالیں گے۔
پال نے اس خوفناک کرتب کیلئے ایک خصوصی لباس تیار کیا ہے جو انہیں سانپ کے پیٹ میں مرنے سے بچائے گا۔
دوسری جانب ماہرین یہ خدشہ ظاہرکررہے ہیں کہ اس عمل میں پال کی جان جاسکتی ہے کیونکہ اینا کونڈا اپنے شکار کو نگلنے سے پہلے اسے خوفناک طریقے سے دبا کر ہلاک کردیتے ہیں۔
ان خدشات کے باوجود پال پرعزم ہیں اور اطلاعات کے مطابق ان کا موت کے ساتھ آمنا سامنا 7 دسمبر کے بعد کسی بھی وقت ٹی وی پر پیش کیا جاسکتا ہے

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...